ETV Bharat / state

Rainfall Deficit in JK بارشوں میں کمی کے پیش نظر کسانوں کیلئے فصل پلان جاری کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر - کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی

ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال نے کہا کہ امسال بارشیں کم ہوئی ہیں لیکن کسانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ آنے والے چند دنوں میں فصل اگانے کا پلان جاری کریں گے۔

director-agriculture
ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:47 PM IST

سرینگر:ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران بارشوں میں کمی درج ہونے کے پیش نظر کسانوں کے لئے فصل اگانے کا پلان جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امسال آبپاشی کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ موصوف ناظم زراعت نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ضرور بات ہے کہ بارشیں کم ہوئی ہیں لیکن میرے کسان بھائیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں نے وائس چانسلر زراعی یونیورسٹی کشمیر سے بات کی ہے، ہم آنے والے چند دنوں میں فصل اگانے کا پلان جاری کریں گے‘۔

چودھری اقبال نے کہا کہ ہم نے امسال آبپائشی شیڈول جاری کیا ہے کہ یکم اپریل سے کس نہر سے کب، کس کو پانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی جگہ کسانوں کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں یوریا کھاد ضبط کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اطلاعات کے پر کارروائی کرکے پلومہ کے لاسی پورہ علاقے میں ایک پلائی ووڈ فیکٹری میں سبسڈی والی یو ریا کھاد کے421 بیگ ضبط کئے۔ موصوف ناظم نے کہا کہ ان کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ جو چیز کسانوں کے لئے ہے اس کا غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں تیرہ مارچ کو ہلکی بارش کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ’کسان بھائیوں سے بھی میری گذارش ہے کہ وہ اگر ایسی کوئی بات دیکھیں گے تو وہ اس بات کو میری نوٹس میں لائیں‘۔انہوں نے کہا کہ ہمارے محکمے کے دروازے کسانوں کے لئے ہمیشہ کھلیں ہیں وہ کسی بھی وقت ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.