پیر کو جموں و کشمیر بلخصوص وادی کشمیر میں بارش ہوئی تاہم محکمہ موسمیات نے شام سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 'پیر کے روز جموں وکشمیر میں مختصر عرصہ تک بارش / برفباری ہوئی۔ آج شام سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ '
سری نگر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11.2، پہلگام 7.0 اور گلمرگ 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ درج کی گئی۔
رات کے کم ترین درجہ حرارت لیہہ شہر میں 5.2، کرگل 0.4 اور دراس 1.7 ریکارڈ کیا گیا۔
جموں شہر میں 23.3، کٹرا 20.6، بٹوت اور بنیہال دونوں میں 13.4 تھا جبکہ بھدروہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 رہا۔
گذشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں زبردست بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے آبی پناہ گاہوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔