ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں بارش و برف باری، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش کا امکان

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 1:37 PM IST

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برفباری و بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ Rain and snow in Kashmir

کشمیر میں بارش و برف باری، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 28 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں 9.8 ملی میٹر، پہلگام میں 9.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 8.2 ملی میٹر اور کپوارہ میں 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 سینٹی میٹر تازہ برف بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rain forecast in Himachal ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.