ETV Bharat / state

Rahul Priyanka Enjoy Snow: برف میں پھنسی گاڑی، راہل نے کی ڈرائیور کی مدد

راہل گاندھی اور پرینکا کا ایک اور ویڈیو وائرا ہوا ہے جس میں دونوں سرینگر کے ڈل جھیل کے کنارے برف سے لطف اندوز ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں راہل گاندھی برف کے سبب پھنسی گاڑی کو دھکا دیتے ہوئے ڈرائیور کی مدد کرتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ Rahul Priyanka Enjoy Snow

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 1:56 PM IST

برف میں پھنسی گاڑی، راہل نے کی ڈرائیور کی مدد

سرینگر: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انکی ہمشیرہ پرینکا گاندھی کی کشمیر میں برف باری میں لطف اندوز ہونے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے۔ راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی کی یہ ویڈیو گزشتہ شام ڈل جھیل پر لی گئی ہے جس میں راہل گاندھی ڈل جھیل کے کنارے جیکٹ پہنے ہوئے تصویریں لے رہے ہیں اور ایک مقامی نوجوان سے گلے مل رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں راہل گاندھی ایک گاڑی، جو برف میں اٹک گئی ہے، کو آگے کھینچنے میں مدد کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں یہ دونوں بھائی بہن ایک نجی ہوٹل کے صحن میں برف پر ’’شین جنگ‘‘ کرتے (ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے) ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے سلسلے میں گزشتہ پانچ روز سے سرینگر میں قیام پذیر تھے جس دوران انہوں نے سرینگر میں یاترا کی، لال چوک کے تاریخی گھنٹہ گھر میں ترنگا لہرایا اور پیر کو بھاری برفباری کے دوران ریلی سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: Rahul And Priyanka visit Kheer Bhawani Temple راہل اور پرینکا نے کھیر بھوانی مندر میں پوجا کی

شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر، میں ریلی سے خطاب کے ساتھ ہی بھارت جوڑو یاترا بھی ختم ہوئی۔ راہل گاندھی کی قیادت میں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کنیاکماری سے گزشتہ برس شروع ہوئی تھی اور بارہ ریاستوں سے ہو کر گزری، چار ہزار کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے یاترا سرینگر میں اختتام ہوئی۔ راہل گاندھی کے مطابق ’’یاترا سیاسی مقصد سے نہیں بلکہ ملک میں بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے پیغام کو لیکر شروع کی گئی تھی۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز، 30 جنوری کو، بھی راہل گاندھی اور پرینکا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں دونوں ’’شین جنگ‘‘ کرتے نظر آ رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں ویڈیو کانگرس کی میڈیا دفتر نے سوشل میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ شئر کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.