ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra In JK راہل گاندھی مستقبل میں وزیراعظم ہوں گے، محمد شفیع

راہل گاندھی کی قیادت میں سات ستمبر کو شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا سرینگر پہنچ کر اب اختتام پذیر ہو رہی ہے، اس یاترا کو عوامی سطح پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں یاترا میں شامل ہورہے ہیں۔ Mohammad Shafi On Rahul Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 12:37 PM IST

Updated : Jan 29, 2023, 7:25 PM IST

بھارت جوڑو یاترا

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ وہیں کشمیر کے سوشل، میڈیا سینسیشن محمد شفیع شاہ عرف ببر شیر بھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔ بھارت جوڑو یاترا میں اپنے مخصوص انداز میں نطر آنے والے محمد شفیع شاہ عرف ببر شیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہوا نکل گئی ہے کیونکہ جس طرح جموں وکشمیر میں اس ریلی کو عوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ آنے والا وقت راہل گاندھی کا ہی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راہل گاندھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں اس کے جواب میں محمد شفیع نے کہا کہ جب ایک چائے والا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو راہل کیوں نہیں بن سکتے؟ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی ملک میں آپسی محبت اور روادری کو فروغ دے رہے ہیں جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو مسلم کا نعرہ دے کر انتشار پیدا کرکے سیاست کررہی ہے۔ واضح رہے کہ محمد شفیع شاہ المعروف ببر شیر جموں وکشمیر کی سیاست میں ایسا نام ہے جنہیں سماجی رابطے کی سائٹس پر کافی زیادہ فالو کیا جاتا ہے اور ان کے ویڈیوز سب سے زیادہ لائیک اور شیئر ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا یہ آخری مرحلہ اتوار کی صبح دس بجے سے شروع ہو کر حساس علاقے بادامی باغ سے ہوتے ہوئے سنوار سے گزارا۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ کئی سینئر لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بھارت جوڑو یاترا کے لئے غیر معقول انتظامات کیے ہیں کیونکہ یہ پیدل یاترا سرینگر کے حساس علاقوں سے شروع ہوئی ہے۔ سرینگر انتظامیہ نے یاترا کے تحفظ کے لیے پانتھ چوک اور سنوار سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کردیا ہے اور لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوگام بائی پاس اور دیگر متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا آخری مرحلہ سرینگر میں شروع

Last Updated : Jan 29, 2023, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.