گورنر نے کہا کہ 'آج اقوام متحدہ میں پاکستان کے خط میں ان کے بیانات درج ہیں۔ جس وقت ملک میں الیکشن آئے گا ان کے مخالف کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ وہ بس یہ کہہ دیں گے کہ وہ ( راہل گاندھی) 370 کے حمایتی ہیں تو لوگ جوتوں سے ماریں گے۔'
جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک عوام اور سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر نے نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ' آپ نہیں چاہتے کہ وہ سیاسی لیڈر بن جائیں۔ میں 20 بار جیل گیا ہوں، جو جیل جائیں گے وہی نیتا ( سیاسی رہنما) بنیں گے۔ جو جتنی دیرجیل میں رہے گیا۔ کل چناؤ میں کہے گا کہ میں نے 6 ماہ جیل میں گزارے ہیں۔'انہوں نے کہا کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ایک بھی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ گذشتہ 23 روز میں ایک بھی شخص کی موت حکومت کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے اور یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔'گورنر نے کہا کہ 'ہر کشمیری کی جان قیمتی ہے، کسی کی جان کو یوں ہی ضائع نہیں کیا جائے گا، لوگ جان بوجھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں۔'