ETV Bharat / state

Radiology Services in JK Hospitals دور دراز ہسپتالوں میں ریڈیولوجی خدمات کو وسعت دی جائے، بھوپندر کمار - ریڈیولوجی خدمات کشمیر کے ہسپتالوں میں

سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھوپندر کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت 61 ہسپتالوں میں ایکسرے اور10 ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کے لئے ٹیلی ریڈیولوجی خدمات دستیاب ہیں۔

radiology-services-will-be-expanded-to-remote-hospitals-secretary-health-jk
دور دراز ہسپتالوں میں ریڈیولوجی خدمات کو وسعت دی جائے، بھوپندر کمار
author img

By

Published : Aug 5, 2023, 3:23 PM IST

سرینگر:سیکریٹری صحت وطبی تعلیم بھوپندر کمار نے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں ٹیلی ریڈیولوجی خدمات کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ٹیلی ریڈیولوجی پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔یہ مرکزی سرکار کے مفت تشخیصی پروگرام کے تحت مریض کے صحت سہولیت پر قابل رسائی اور سستی ریڈیولوجیکل تشخیصی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس اقدام سے اخراجات کو کم کرنے، اعلی صحت اداروں کو مریضوں کے غیر ضروری ریفرل،ضعلی اور ذیلی ضلعی سطح کے ہسپتالوں کے ریڈیولوجسٹوں کو ایکسرے اور سی ٹی سکین رپورٹوں کی تشخیص کرنے میں مدد دے گی۔

اس موقعے پر ریڈیولوجی کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق ایک پاؤر پوائینٹ پرزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ٹیلی ریڈیولوجی خدمات جون 2020 کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یعنی پی پی پی موڈ اور کرشنا ڈائیگنوسٹک ایک نجی ادارے کے باہمی اشتراک سے شروع کی گئی ہے جو کہ تمام تیکنیکی مدد فراہم کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Testing Lab جموں و کشمیر میں بہت جلد ماڈرن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آغاز ہوگا: سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

سیکریٹری صحت وطبی تعلیم نے مزید کہا کہ اس وقت 61 ہسپتالوں میں ایکسرے اور10 ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کے لئے ٹیلی ریڈیولوجی خدمات دستیاب ہیں۔اس کے آغاز سے اب تک تقریباً 8 لاکھ ایسکرے امیجز اور 30 ہزار سی ٹی سکین کیے گئے ہیں،جو کہ مریضوں کے بہتر علاج ومعالجہ میں کافی سود ثابت ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.