ETV Bharat / state

'پنچ اور سرپنچ میں بالترتیب 64 اور 57 فیصد کی ووٹنگ'

جموں و کشمیر میں ہونے والے پنچ اور سرپنچ کے ضمنی انتخابات میں 64 اور 57 فیصد افراد نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا، جس کی شروعات صبح 7 بجے ہوئی اور دوپہر 2 بجے تک ختم ہوئی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 10:40 PM IST

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پنچایت اور سرپنچ ضمنی انتخاب 2020 کے پہلے مرحلے میں سنیچر کو 64 اور 57 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ایس ای سی نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 43 ہزار میں سے 85 ہزار 363 رائے دہندگان نے پنچ اور سرپنچ کے ضمنی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا، جس کی شروعات صبح 7 بجے ہوئی اور دوپہر 2 بجے تک ختم ہوئی۔

پنچ کے انتخابی حلقوں میں جموں ڈویژن کے ضلع رامبن میں سب سے زیادہ 77.77 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد ڈوڈہ میں 77.73 فیصد جبکہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 86.74 فیصد اور بڈگام میں 72.79 فیصد ووٹنگ رہی۔

سرپنچ کے حلقوں میں گاندربل میں 71.04 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 77.24 فیصد ووٹ ریکارڈ ہوئے۔

شرما نے کہا کہ ڈی ڈی سی اور پنچایت انتخابات گراس روٹ لیول پر ترقی کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کامیاب پولنگ کے انعقاد کے لئے انتھک کوششوں پر سبھی اسٹیک ہولڈر کی تعریف کی۔

پنچایت ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 1131 امیدوار میدان میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.