ETV Bharat / state

Irregularities During Road Construction: پلوامہ میں سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے کا الزام - پلوامہ پی ایم جی ایس وائی سڑک تعمیر بے ضابطگی

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کی جانے والی سڑک میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے پلوامہ کے باشندوں نے محکمہ کے افسران اور ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔

ا
ا
author img

By

Published : Jun 28, 2023, 1:40 PM IST

پلوامہ سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے کا الزام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پنگلینہ سڑک پر میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا ہے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے اس سڑک کی میگڈمائزیشن انجام دی جا رہی ہے تاہم مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’سڑک پر میگڈم کی پتلی تہہ بچھائی جا رہی ہے جبکہ کئی مقامات پر میگڈمائزیشن کے ساتھ ہی فوری طور میکڈم اکھڑ رہا ہے۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا: ’’میگڈمائزیشن کے نام پر رہائشیوں کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ تارکول بچھانے کے ساتھ ہی جگہ جگہ پر ایک دن کے اندر ہی میگڈام اکھڑ کر گڑھے بننے شروع ہو گئے ہیں۔‘‘ لوگوں نے مزید کہا کہ اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر انجام دی جا رہی ہے جبکہ معلوم ہو رہا ہے کہ عوامی پیسوں کو دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے افسران یا ٹھیکہ دار،کوئی بھی جواب دہ نہیں۔

مزید پڑھیں: خستہ حال سڑک کی وجہ سے عوام پریشان

پلوامہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک تعمیر کے لئے لاکھوں روپے کی رقم واگزار کی جا رہی ہے تاہم متعلقہ افسران کام کا جائزہ نہیں لے رہے ہے جس کی وجہ سے بے ضابطگی سامنے آ رہی ہے۔ لوگوں کے مطابق ’’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک کی تعمیر اور کشادگی سے قبل جائزہ لینے کے بعد ہی کام شروع کیا جاتا، سڑکوں کو ہموار کرنے کے بعد میگڈمائزیشن شروع کی جاتی تھی تاہم ایسا کچھ بھی نظر نہیں آیا۔‘‘ لوگوں نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ دیہی ترقی کے افسران سے معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لینے اور سڑک پر جاری کام کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.