ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی کے چوتھے مرحلے کے انتخابات پر عوامی ردعمل

چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے کل 280 ڈی ڈی سی حلقوں میں سے 34 حلقوں میں انتخابات ہوئے۔

public reaction on Fourth round of  DDC elections
ڈی ڈی سی کے چوتھے مرحلے کے انتخابات، عوامی ردعمل
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 9:08 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ پر امن طریقے سے مکمل ہوگئی۔

ڈی ڈی سی کے چوتھے مرحلے کے انتخابات، عوامی ردعمل

متعدد پولنگ مراکز پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندوں نے جب رائے دہندگان سے ووٹ ڈالنے کے مقصد کے بابت ان سے گفتگو کی تو ان سبھی رائے دہند گان جن میں مرد وخواتین سبھی شامل تھے، نے بتا یا کہ ' ہمارے ووٹ کا اصل مقصد وادی کشمیر کی ترقی ہے، جموں و کشمیر میں اب تک جو بھی حکومتیں آئیں انہوں نے کبھی عوام کی فکر نہیں کی، کبھی ترقی کے نام پر یہاں کچھ بھی کام نہیں ہوا، آج ہم ووٹ دے رہے ہیں اور ہمارے اس ووٹ کا مقصد اپنے علاقے کی ترقی ہے۔

پچھلی حکومتوں نے ہمیں سبز باغ دکھائے۔ ہم ترقیاتی کاموں کے لیے گذشتہ کئی دہائیوں سے ترس رہے ہیں۔ سڑک، پل۔پلیا، نالے، کھیتوں تک آبپاشی کا نظام، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لیے ہی ہم اپنے گھروں سے نکل کر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

پچھلی بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت نے بھی عوام کے لیے کچھ کام نہیں کیا ہے۔ ہم جس حال میں زندگی گزر بسر کر رہے ہیں وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے میں 50.08 فیصد پولنگ

اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہم انٹرنیٹ، بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پینے کے صاف پانی کے مسائل سے بھی ہم دو چار ہیں لیکن ہماری مشکلات کو دور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ووٹرز نے یک آواز کہا کہ اب ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا جو بھی نمائندہ منتخب ہوکر آئے وہ سماج کے لیے کام کرے، ہماری مشکلات کو دور کرے۔ اور یہاں ترقیاتی کام پھر سے شروع ہوں تاکہ نئی نسل کو جمہوری روایات کا پتہ چل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.