ETV Bharat / state

جموں وکشمیر انتظامیہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانا چاہتی ہے

سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام مجموعی طور یہ سمجھتے ہیں کہ جلد بازی میں لاکھوں میں ایسی سرٹفیکیٹ دینا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ حکومت جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

professor saif ud din soz criticizes domicile certificates issuance
جموں وکشمیر انتظامیہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانا چاہتی ہے
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 12:06 PM IST

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے ریاستی شاخ کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے صرف چند ہی ہفتوں کے اندر 17 لاکھ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کی ہیں۔

بیان میں سیف الدین سوز نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ یہ سارا کام انتظامیہ نے چند ہفتوں میں ہی انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ اس مقصد کے لئے پہلے ہی تمام تیاریاں مکمل کی گئی تھی جبکہ مختلف اضلاع میں تحصیلداروں کے اختیارات بڑھا کر ان کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

سوز نے کہا ہے کہ اس ساری کاروائی کا ایک افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ایسے لوگوں کو بھی اجراء کی گئی ہیں جو یہاں کے پشتنی باشندے ہی نہیں ہیں۔ وہیں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام مجموعی طور یہ سمجھتے ہیں کہ جلد بازی میں لاکھوں میں ایسی سرٹفیکیٹ دینا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ حکومت جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

سیف الدین سوز نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ اس بات کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے اور اس حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کر کے لوگوں کے خدشات کو دور کیا جانا چائیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.