سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پروفیسر مسعود تنویر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کا پرنسپل مقرر کیا ہے۔جمعرات کے روز محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق شعبہ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق 03 نومبر 2022 انہیں عارضی بنیادوں پر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل طور تعیناتی کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ڈاکٹر مسعود تنویر کو سابق پرنسپل سائمہ رشید کی سبکدوشی کے بعد عارضی بنیادوں پر پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا چارج دیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں: Dr Masood Principal GMC Srinagar: ڈاکٹر مسعود کو جی ایم سی پرنسپل کا چارج دیا گیا
بتادیں کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ایک قدیم ترین میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے اور یہ کالج جموں و کشمیر کا پہلا میڈیکل کالج ہے جیسے 1959 میں قائم کیا گیا تھا۔اس میڈیکل کالج نے اپنے قیام کے بعد سے پوری دنیا میں بہت سے معروف اور سرکردہ معالجین پیدا کیے ہیں۔ ابتک تقریباً 4000 ڈاکٹرز نے جی ایم سی میں گریجویشن حاصل کی اور ایک ہزار ڈاکٹرس نے اس ادارے سے پوسٹ گریجویشن کی ہیں۔جی ایم سی سرینگر کے ساتھ فلحال7 وابستہ ہسپتال ہیں۔ جن میں جی بی پنتھ ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، لال دید میٹرنٹی ہسپتال، نفسیاتی امراض ہسپتال، سینے کے امراض کا ہسپتال، بارزلہ اور چترنجن موبائل ہسپتال شامل ہے۔