ETV Bharat / state

معروف شاعر و ادیب مشعل سلطان پوری کا انتقال

کشمیری زبان و ادب کے مشہور و معروف اسکالر،ادیب و شاعر پروفیسر مشعل سلطان پوری مختصر علالت کے بعد اس دار فانی کو خیر باد کہہ گئے۔ مرحوم نے نہ صرف وادی کشمیر بلکہ پورے برصغیر میں اپنی ذہانت اور لیاقت کے لیے جانے جاتے تھے۔

معروف اسکالر اور شاعر مشعل سلطان پوری انتقال کر گئے

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 9:43 PM IST

مشعل سلطان پوری کے موت پر مختلف ادبی اور سماجی انجمنوں نےگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغامات میں ادب نوازوں نے مرحوم کے ادبی کارناموں اور کشمیری زبان کے تئیں ان خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ ادب کے تئیں ان کی جدوجہد اور کاوشوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ادبی دنیا میں ایسے کارنامے انجام دئیے ہیں ۔جو نئی نسل کے لیے بطور مشعل راہ ثابت ہوں گے۔ البتہ مرحوم کے انتقال سے جو ادبی حلقوں میں خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پرُ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فن خطاطی کو زندہ رکھنے کی منفرد پہل

وہیں مشتعل سلطان پوری کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک وتعالی سے دعا کی گئی کہ مرحوم کو مغفرت فرمائے اور ان کے وارثین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.