ETV Bharat / state

PSAJK on Schools Closed In Kashmir: سماجی ترقی میں نجی اسکولوں کا رول ناقابل فراموش، جی این وار - GN WarPresident Private Schools Association

پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قائم اسکولوں کو بند کرنے سے تین لاکھ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو ان بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے نجی اسکولوں کے ساتھ ہمدردی کا سلوک پیش کرنا چاہیے۔ PSAJK on Schools Closed In Kashmir

private schools in Kashmir plays important role says jkpsa president
سماجی ترقی میں نجی اسکولوں کا رول ناقابل فراموش، جی این وار
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 10:46 PM IST

سرینگر: پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کے صدر جی این وار نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پورے بھارت میں نجی اسکولوں کے رول کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ ان اسکولوں کو ایک آزادانہ ماحول میں کام کرنے کے سبھی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔PSAJK on Schools Closed In Kashmir

انہوں نے جموں و کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیشتر نجی اسکولوں سے متعلق لیے گئے حالیہ فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے تاکہ لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل کومحفوظ بنایا جاسکے۔ ٹنگمرگ اور کنزر تعلیمی زونوں کے اسکولوں کے منظمین سے خطاب کرتے ہوئے جی این وار نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول تعلیم و تربیت کے شعبے میں اہم اور نمایاں رول ادا کررہے ہیں جس کا بین ثبوت یہ ہے کہ آج تک جتنے بھی افراد حکومت اور انتظامیہ کے اعلی عہدوں پر فائز ہوئے ہیں،ان میں سے ایک کثیر تعداد نے نجی اسکولوں سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی مجموعی ترقی میں پرائیویٹ اسکولوں کے رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قائم اسکولوں کو بند کرنے سے تین لاکھ بچوں کا مستقبل تاریک ہو نے کا خدشہ ہے۔ اس لیے سرکار کو ان بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے نجی اسکولوں کے ساتھ ہمدردی کا سلوک کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.