ETV Bharat / state

نسیم باغ سرینگر میں فٹبال آسٹرو ٹریف کا افتتاح - پرائیوٹ اسکول کشمیر

سابق ڈویژنل کمشنر کشمیر اصغر حسین سامون نے پیر کے روز نسیم باغ سرینگر میں ایک نجی اسکول کی جانب سے تعمیر کیے گئے فٹبال آسٹرو ٹریف کا افتتاح کیا۔ یہ فٹبال ٹریف 30 لاکھ روہئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔Football astro turf In Naseem Bagh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 10:21 PM IST

نسیم باغ سرینگر میں فٹبال آسٹرو ٹریف کا افتتاح

سرینگر:سرینگر کے حضرت بل علاقے میں ایک نجی اسکول کی جانب سے فٹ بال آسٹرو ٹرف کا تعمیر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف نوجوان میں فٹبال کھیل کے تئیں مزید دلچسپی بڑھے گی بلکہ یہ ٹریف سردیوں میں بھی فٹبال کی سرگرمیوں اور بچوں کی مجموعی نشونما کو نکھارنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

نجی اسکول کے نسیم کپمس میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گیے اسٹرو ٹرف پیر کے روز سابق پرنسپل سیکریٹری اور سابق ڈویژنل کمشنر کشمیر اصغر حسین سامون نے افتتاح کیا۔ اختتاحی تقریب پر ماہرین تعلیم، طلبہ اور اسکول انتظامیہ کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر اصغر حسین سامون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فٹ بال آسٹرو ٹرف سے بچوں کے لئے کھیل کود کی سہولیات بہم رہے گی وہیں طلبہ میں جسمانی اور ذہنی نشونما بھی بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے طلبہ انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہیں آگے بڑھانے کے لئے صرف بہتر پلیٹ فارم مہا کرانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے آسٹرو ٹرف بنائے جانے سے سردیوں میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہنا یقینی بن جائے گا رہے گا۔ کھیل طالب علموں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے جس کے نتیجے میں تعلیمی میدان میں بھی بچے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس تعلق سے نجی اسکول نے مثبت پہل کی ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی ایک خوش آئند قدم ہے تاہم انہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، تاکہ بچوں کا مستقبل تابناک بن سکے کیونکہ ہمارا مستقبل بچے ہیں اور ان کی نشونما جس قدر بہتر ہوگی قوم کا مستقبل بھی اتنا ہی تابناک اور بہتر بنے گا ۔

مزید پڑھیں:

اس موقعے نجی کی جانب سے پروفیسر عبدالرشید ڈار کی جانب سے ڈاکٹر سامون کو ان کی خدمات کے دوران معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ایک توصیف پیش کی گئی۔واضح رہے تقریب میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار، صدر این ایل سی او منظور احمد وانگنو، سی پی ایس کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹرز انجینئر محمد شکیل ڈار اور انجینئر محمد شاہد ڈار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.