ETV Bharat / state

سرینگر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - جے ایل این ایم ہسپتال سرینگر

کشمیر بلڈ ڈونرز گروپ کے چیئرمین نے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے بلڈ ڈونیش کیمپ میں خون کا عطیہ دیا۔ انہوں نے کپا کہ خون عطیہ کرنے سے قیمتی جانیں بچ جاتی ہے۔Blood donation Camp In Srinagar

private-educational-institution-and-jlnm-hospital-organize-blood-donation-camp-in-srinagar
سرینگر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 9:50 PM IST

سرینگر میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

سرینگر: ایک نجی اسکول ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور جے ایل این ایم ہسپتال کے تعاون سے سرینگر میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں طلبہ اور انتظامیہ نے خون کا عطیہ پیش کیا۔وہیں کئی دیگر افراد نے بھی اس خون کے عطیہ کے کیمپ میں شرکت کی۔
اس موقعے پر کشمیر بلڈ ڈونرز گروپ کے چیئرمین اور سماجی کارکن ڈاکٹر توصیف احمد بھٹ نے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نےبلڈ دونیش کیمپ میں خون کا عطیہ دیا۔ انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو خون کے عطیہ دینے کی ترغیب دیں، تاکہ اپنے عطیہ سے قیمتی جانیں بچانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔
وہیں معروف سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نے کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے۔ خون کے عطیہ کیمپ سے زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔کشمیر کے بلڈ مین کے نام مشہور شبیر حسین جو اب تک 185 بلڈ پوائنٹس عطیہ کر چکے ہیں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ کافی اہمیت کے حامل ہیں اور اس میں ہر ایک اپنا بھر پور تعاون دینا ہوگا جس کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری کے میڈیکل اسٹاف نے خون کے عطیہ کیمپ میں شرکت کی۔اس موقعے پر نجی اسکول کے چیئرمین سہیل جان نے کہا کہ انسانیت کا جزبہ انسانیت کی پہچان اور اسی جزبے کو مدِنظر رکھ کر اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا اور آگے بھی اس طرح خون کے عطیہ کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.