کشمیر کے کمشنر پی کے پولے کو لکھے خط میں پرائیویٹ دائگنوسٹک سینٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عمر اقبال دھر نے وبا کے پیش نظر پیدا شدہ صورتِحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو رضاکارانہ طور پر تعاون فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس مُشکِل وقت میں کووڈ کی جانچ اور ویکسینیشن کے لیے ہماری خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم کو بس ٹیسٹنگ کٹس اور ویکسینیشن فراہم کریں، ہم آپ کو مفت تعاون دیں گے۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم یہ کام انسانیت کے ناطے کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے سرکاری طبی مراکز اور ملازمین پر کام کا بوجھ بھی کم ہوگا'۔