ETV Bharat / state

Press Conference in Srinagar سرینگر میں پراپرٹی ٹیکس پر صوبائی کمشنر کشمیر کی پریس کانفرنس

سرینگر کے ٹی آر سی میٹنگ حال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ 'پراپرٹی ٹیکس کو لوگوں کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے گا۔' Vijay Kumar Bidhuri's Press Conference

سرینگر میں پراپرٹی ٹیکس پر صوبائی کمشنر کشمیر کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 10:30 AM IST

سرینگر میں پراپرٹی ٹیکس پر صوبائی کمشنر کشمیر کی پریس کانفرنس

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں صوبائی کمشنر اور سرینگر مینوسپل کمشنر کی طرف سے اجتماعی پریس کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ 'پراپرٹی ٹیکس کو لوگوں کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے گا اور اس کی رقم میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے کھاتوں میں ہی جمع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں اس ٹیکس کی شرح باقی ریاستوں کے ٹیکس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ٹی آر سی میٹنگ حال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر کی ایک تہائی آبادی پہلے ہی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے، کیونکہ ان کی پراپرٹی کا رقبہ ایک ہزار مربع فٹ سے کم ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جموں وکشمیر میں یہ ٹیکس سب سے آخر میں لاگو کیا جا رہا ہے اور ملک کی باقی ریاستوں کے مقابلے میں یہاں ٹیکس کی شرح بھی بہت کم ہے۔ وی کے بدھوری نے کہا کہ ان رہائشی مکانات پر پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے جو 15 سو مربع فٹ رقبے پر تعمیر ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ یہ ٹیکس سال میں صرف ایک بار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کی صورت میں جمع شدہ رقم لوگوں کی بہبود کے لئے استعمال کی جائے گی اور یہ رقم میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے کھاتوں میں جمع رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لاگو کرنے کے بغیر دوسرا کوئی چارہ ہی نہیں تھا جو لوگوں کو منظور ہوگا تاکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.