ETV Bharat / state

بی جے پی جنرل سکریٹری کی پریس کانفرنس - آئین ہند کی خلاف ورزی

بی جے پی رہنما وبودھ گپتا نے محبوبہ مفتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب قومی پرچم اٹھانے سے انکار کیا تھا تو اب انتخاب میں حصہ کیوں لے رہی ہیں؟

BJP press conference
بی جے پی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 7:06 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری و کشمیر امور انچارچ وبودھ گپتا کی پریس کانفرنس سے خطاب۔

بی جے پی پریس کانفرنس

اپنے خطاب کے دوران وبودھ گپتا نے گپکار اعلامیہ کو گپکار گینگ کا نام دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان لوگوں نے تو پہلے ہی آئین ہند کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کیا اور قومی پرچم اٹھانے سے انکار کیا، تو اب کیوں یہ لوگ انتخاب میں حصہ لیں گے، جبکہ یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنے میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔

سرحد پر خوف، دہشت اور وحشت

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ملک مخالف پالیسی لوگوں کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔ اس دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پہ الزام عائد کرتے ہوئے وبود گپتا نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ تب تک کسی بھی الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گی جب تک مرکزی سرکار 370 اور 35 اے کو کشمیر میں دوبارہ بحال نہیں کرتی۔ مگر آج یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ لوگ آنے والے ڈی ڈی سی انتخاب میں حصہ لیں گے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کی دوگلی پالیسی ہے جس سے یہ لوگ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.