ETV Bharat / state

Sajad Lone on JK Situation جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال ابتر، سجاد غنی لون - جموں و کشمیر میں منفرد شناختی کارڈ

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں صورتحال ابتر ہے اور راجوری میں ایک عام شہری کی ہلاکت اس بات کا ایک آئینہ ہے۔ شہری کی ہلاکت شرمناگ واقعہ ہے۔ Sajad Gani Lone on JK Situation

سجاد غنی لون
sajad gani lone
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 7:46 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں صورتحال ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجوری میں عام شہری کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ Sajad Gani Lone on JK Situation

جموں و کشمیرمیں موجودہ صورتحال ابتر، سجاد غنی لون

جماعت اسلامی اور عسکریت پسندوں کی جائیداد کو ضبط کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سجاد غنی لون نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے موجودہ انتظامہ اپنے آپ کو اور عوام کو دو الگ الگ ادارے سمجھتے ہیں۔ جمہوریت میں لوگوں کی حکومت ہوتی ہے چاہیے وہ اچھی ہو یا بری۔ یہاں کی حکومت باہر سے آئی ہے اور وہ اپنے مختلف طریقوں سے عوام کو یہ دکھانا چاہتی ہے کہ ان کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ یہ جو پاور ہوتا ہے یہ دھوکہ باز ہوتا ہے اور یہ کچھ وقت تک رہتا ہے۔Sajad gani Slams BJP انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے پاس سب کچھ ہے اس لیے وہ کشمیریوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں نئے زمین قوانین کی تبدیلی کے بارے میں سجاد غنی لون نے کہا کہ 'ملک کی بقیہ ریاستوں میں جو زمین قانون ہے، وہی یہاں بھی لاگو ہونے چاہیئں نہ کہ دوسرے۔ صرف کشمیریوں کے لیے الگ قانون بنانا ایک اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین لیز کے لیے دنیا بھر میں ایک ہی قانون اور وہی یہاں بھی لاگو ہونا چاہیے۔Sajad gani Lone on New Land ease

مزید پڑھیں: Sajjad Gani Lone On Farooq Abdullah Statement فاروق عبداللہ کو انتخابی دھاندلی پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں، سجاد لون

جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے منفرد شناختی کارڈ بنائے جانے پر سجاد غنی لون نے کہا کہ 'جو ملک کی دیگر ریاستوں میں ہے ویسا ہی یہاں بھی ہونا چاہیے۔ ایک وقت تھا جب کشمیر کے لوگ خود کو ملک کے بقیہ لوگوں سے الگ تصور کر ر ہے تھے، اب منفرد شناختی کاڑد بنانے سے حکومت خود ہی بتارہی کہ کشمیری الگ ہیں۔Family Card For JK People

سجاد لون نے مزید کہا کہ 'اب حکومت ہی یہاں کے لوگوں کو بتا رہی ہے کہ کشمیری الگ ہیں، ان کے لیے زمین قانون الگ، پراپراٹی اٹیچمنٹ قانون الگ حتیٰ کہ شناختی کاڑد بھی الگ بنانے کے بارے میں کہا جا رہا ہے۔ حکومت کو کشمیر کے عوام کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ آج ضلع بانڈی پورہ کی کئی ممتاز شخصیات نے سرینگر میں پیپلز کانفرنس پارٹی میں شمولیت اختیار کی، وہیں پارٹی کے صدر سجاد غنی لون نے کا والہانہ استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.