جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں ’’آزادی کا مہا اتسو‘‘ منانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامانیم کی صدارت میں 18 اعلی افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ہر محکمہ کی انتظامی سیکریٹری، صوبائی کمشنرز، ناظم تعلیم اور کالجز کے عہدیدار شامل کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس پروگرام کے تحت اضلاع و بلاک سطح پر ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی نسبت سے تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ’’اگرچہ ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم اسکولوں اور کالجوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘