ETV Bharat / state

ویکسینیشن کے تعلق سے تیاری مکمل

جہاں پورے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کو لیکر بحث جاری ہے وہیں مرکزکے زیر انتظام جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے خاکہ تیار کر لیا ہے۔

Vaccination
ویکسینیشن
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:05 PM IST

ویکسینیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 'خطے میں ویکسینیشن چار مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں طبی عملہ، دوسرے میں سیکیورٹی فورسز اور فرنٹلائن ورکرز، تیسرے میں 50 برس سے زائد عمر کے باشندگان اور چوتھے میں دیگر باشندگان۔'

تفصیلات فراہم کرتے ہوئی اُنہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے 1.06 لاخ ٹیکے برآمد کر رہی ہے۔ باقی کے تین مرحلوں کے لیے بھی قبا ازوقت مزید ٹیکے برآمد کیے جائیں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس حوالے سے 4500 طبی ورکرز کو ٹریننگ دی گئی ہے اور مزید 14500 کو ٹریننگ دے کر ہنگامی صورتِحال سے نپٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ اس لیے وادی کے چند اضلاع میں ڈرائی رن کیے جا رہے ہیں تاکہ تمام خامیوں کو وقت رہتے دور کیا جا سکے۔'

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: کورونا ویکسین کے 'ڈرائی رن' کا انعقاد

مرحلہ وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پہلے مرحلے میں طبی عملہ، دوسرے میں فوج، پولیس، میونسپلٹی ورکرز اور ریونیو آفیسر ہوں گے، جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 برس سے زائد عمر والے اور مختلف امراض میں مبتلا باشندگان کو ٹیکہ لگایا جائے گا اور آخری مرحلے میں دیگر آبادی کو۔

ویکسینیشن کا عمل کب سے شروع ہوگا؟ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'جیسے ہی مرکز کی جانب سے حکم آتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.