ڈاکٹر ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو کووڈ مخالف ویکسین لینا چاہیے کیونکہ ایسی خواتین کو وائرس کا زیادہ خطرہ رہتا ہے اور ان خواتین کو ٹیکہ کاری کے خصوصی زمرے میں لایا جانا چاہیے۔
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نثار الحسن نے کہا کہ حاملہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکہ کاری مہم کے دائرے میں لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایک امریکہ جریدے اوبسٹریکٹ اینڈ گینکالوجی میں شائع ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین سے بچہ اور ماں دونوں محفوظ رہ سکتے ہیں۔
جبکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ یہ ویکسین حاملہ خواتین میں ایک مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کرتا ہے۔ڈاک کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اب ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں اور ہمیں ان کو ویکسین لگوانی چاہیے۔
کیونکہ حاملہ خواتین پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ شدید بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطالعے سے کووڈ 19 سے متاثرہ حاملہ خواتین کو پہلے سے زیادہ معلوم ہونے والی پیچیدگیوں کے زیادہ خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔