ETV Bharat / state

Jammu Kasmir Weather: جموں و کشمیر میں بارش و برفباری کی پیش گوئی - jammu kashmir weather updates

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جب کہ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا کہ جموں اور سری نگر شاہراہ سے گزرنے سے پہلے موسم سے متعلق جانکاری حاصل کر لیں۔

:جموں و کشمیر کے موسم کا حال
:جموں و کشمیر کے موسم کا حال
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 1:51 PM IST

:جموں و کشمیر کے موسم کا حال

جموں: محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ آج گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:Weather Improved In The Valley موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے لی راحت کی سانس

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا کہ جموں اور سری نگر شاہراہ سے گزر نے سے پہلے موسم سے متعلق جانکاری حاصل کر لیں۔
یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.