ETV Bharat / state

پی آر سی رکھنے والوں کو ملے گا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ وہ یونین ٹریٹری کے مستقل رہائشی اسناد یا پرمننٹ ریسیڈینس سرٹفیکیٹ (پی آر سی) رکھنے والوں کو ڈومیسائل سرٹیفیک جاری کریں۔

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 5:59 PM IST

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے: 'ضابطہ 5 کی شق ایک (اے) اور چار (اے) کے تحت ڈومیسائل سند کے اہل فرد کو صرف مستقل رہائشی سند کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کی جائے گی اور اس کی متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی مزید تصدیق یا تفتیش نہیں ہوگی'۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز میں متعلقہ حکام درخواست موصول ہونے کے بعد پانچ ورکنگ ایام میں ڈومیسائل اسناد جاری کریں گے۔ قبل ازیں انتظامیہ نے ڈومیسائل اسناد کی اجرائی کے لئے پندرہ روز مقرر کئے گئے تھے۔

دریں اثنا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے: 'مستقل رہائشی اسناد رکھنے والوں اور مہاجروں کو حکومت نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے لئے پانچ ورکنگ ایام مقرر کئے ہیں۔ پہلے مقرر شدہ پندرہ دنوں کو کم کیا گیا ہے۔ عمل کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.