ETV Bharat / state

Power Crises During Ramadan بجلی کی کٹوتی میں 50 فیصد کمی ، چیف انجینئر محکمہ بجلی - کشمیر میں بجلی کا نیا شیڈویل

محکمہ بجلی کے چیف انجینئر جاوید یوسف نے کہا کہ موسم کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہی بجلی کا نیا شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں بجلی کٹوتی میں 450 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 10:56 PM IST

سرینگر:کشمیر پاؤر ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف انجینئر جاوید یوسف ڈار نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں موسمی حالات میں بہتری کے بعد بجلی کٹوتی میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی بجلی کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موسم میں بہتری کے بعد میٹر والے اور غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی کٹوتی میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر میٹر والے علاقوں میں موسم سرما کے دوران اعلان کردہ آٹھ گھنٹے بجلی کٹوتی کے مقابلے میں اب صرف چار گھنٹے کی کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ میٹر والے علاقوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔چیف انجینئر نے مزید کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر بجلی کا نیا شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کے پی ڈی سی ایل نے موسم سرما میں کشمیر کے لیے بجلی کٹوتی کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔حکام نے غیر میٹر والے علاقوں میں آٹھ گھنٹے جبکہ میٹر والے علاقوں میں 4.5 گھنٹے بجلی کٹوتی کا شیڈول دیا تھا۔

مزید پڑھیں: Power Curtailment During Ramadan: رمضان کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

بتادیں کہ ماہ رمضان کے متبرک ایام میں کشمیر کے متعدد علاقوں کے لوگ محکمہ بجلی سے نالاں ہے۔ لوگوں کے مطابق سحری و افطاری کے اوقات میں بیشتر اوقات میں بجلی غائب رہتی ہے۔ لوگوں کے مطابق صبح وشام کے اوقات بجلی گل رہنے سے لوگ زبردست کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ان متبرک ایام میں بجلی کی آنکھ مچولی بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات میں تو تمام حدیں پار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.