ETV Bharat / state

اگر ہند پاک کشمیر مسئلہ کا حل نہیں کریں گے تو ہمارا حال فلسطینوں جیسا ہوگا، فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 3:01 PM IST

Updated : Dec 26, 2023, 7:53 PM IST

former JK Chief minister Dr Farooq Abdullah compares Kashmir with Palestine پونچھ شہری ہلاکتوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’’فوجی افسران کا تبادلہ کرنے یا لواحقین کو نوکری دینے سے انصاف نہیں  ملے گا۔‘‘

ا
ا
اگر ہند پاک کشمیر مسئلہ کا حل نہیں کریں گے تو ہمارا حال فلسطینوں جیسا ہوگا، فاروق عبداللہ

سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا: ’’اگر ہندوستان اور پاکستان بات چیت سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کریں گے تو کشمیریوں کا بھی وہی حال ہوگا جو اسرائیل کی بمباری سے غزہ اور فلسطینیوں کا ہو رہا ہے۔‘‘ فاروق عبداللہ نے آج نیشنل کانفرنس کے دفتر نوائے صبح میں سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کا کشمیر مسئلہ پر بات چیت کی ایک بار پھر سفارش کی۔ فاروق عبداللہ کے مطابق ’’لیکن مرکزی سرکار بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اگرچہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور نواز شریف بھی بات چیت پر اصرار کر چکے ہیں۔‘‘

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی بات پر عمل کرنی چاہئے جنہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان دوست بدل سکتا ہے لیکن پڑوسی ملک کو نہیں بدل سکتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکلے گا نہ کہ جنگ کرنے سے لیکن کہاں ہے بات چیت؟‘‘

  • #WATCH | National Conference MP Farooq Abdullah says, "Atal Bihari Vajpayee had said that we can change our friends but not our neighbours. If we remain friendly with our neighbours, both will progress. PM Modi also said that war is not an option now and the matters should be… pic.twitter.com/EcPx9B70jJ

    — ANI (@ANI) December 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بننے والے ہیں اور وہ بھی چلا چلا کر بات چیت کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ سرکار بات چیت نہیں کر رہی ہے؟ سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے مبینہ حراست میں تین شہریوں کی ہلاکت پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’ان کے لواحقین کو معاوضے دینے سے یا فوجی افسران کا تبادلہ کرنے سے انصاف نہیں ملے گا بلکہ انکو قانونی طور پر انصاف ملنا چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں: پونچھ حراستی ہلاکتیں: راج ناتھ سنگھ، ایل جی کے ہمراہ بدھ کو پونچھ کا دورہ کریں گے

غور طلب ہے کہ ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کے ٹوپہ پیر علاقے میں گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کرکے تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد فوج نے پندرہ سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لے کر ان کا مبینہ طور زدو کوب کیا جن میں سے تین کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے پر دفعہ 302 کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے وہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے لواحقین کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2023, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.