ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی خانہ نظر بند، پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی: پی ڈی پی

پی ڈی پی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر پی ڈی پی پی سرپرست محبوبہ مفتی کو پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ Mehbooba mufti under house arrest

mehbooba
mehbooba mufti
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 12:23 PM IST

Updated : Dec 25, 2023, 12:59 PM IST

محبوبہ مفتی خانہ نظر بند، پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی: پی ڈی پی

سرینگر (جموں کشمیر): سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی مبینہ حراست میں شہری ہلاکتوں کے پس منظر میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔ پی ڈی پی کے میڈیا کوارڈنیٹر بشیر بیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی آج پونچھ کے سرنکوٹ میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے علاقے کا دورہ کرنے جا رہی تھیں اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتی تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں گھر میں نظر بند رکھا ہے۔ جموں کشمیر پولیس یا سیول انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے دعوے کے جواب میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پونچھ کے ڈتیاڑ موڑ میں جمعرات کو عسکریت پسندوں نے فوج کی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ تین زخمی۔ حملے کے بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا، ایک درجن سے زائد مقامی لوگوں کو حراست میں لیا، تاہم مقامی لوگوں کے مطابق ان میں سے تین شہری زیر حراست ہوئے تشدد اور زدو کوب سے فوت ہوئے، جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن کا راجوری اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ان واقعات کے بعد مقامی لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا ہے جس کے مد نظر انتظامیہ نے راجوری اور پونچھ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے، جبکہ علاقے میں بندشیں نافذ ہیں۔ سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، جموں کشمیر اپنی پارٹی نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ فوج پر حملوں کے پس منظر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے آج پونچھ اور راجوری کا دورہ کر رہے ہیں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: پونچھ: شہری ہلاکتوں کے خلاف سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے بریگیڈیئر پی آچاریہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پولیس اور سول انتظامیہ نے بھی بیانات جاری کئے اور اس معاملے میں کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2023, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.