ETV Bharat / state

وزیر اعظم کی کل جماعتی میٹنگ سے قبل وادی میں سیاست گرم

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 7:18 PM IST

جموں و کشمیر میں تقریباً دو برس کے بعد سیاسی سرگرمیوں نے طول پکڑ لیا ہے اور گذشتہ دو ہفتوں سے یہاں کی دبی ہوئی مین سٹریم سیاست دوبارہ زندہ ہوگئی ہے۔

Meeting with Prime Minister
وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے 14 اہم رہنماؤں سے سیاسی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے دہلی میں گفتگو کریں گے۔

وزیر اعظم

اس گفتگو کی تیاریاں کرنے میں گزشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں متعدد سیاسی سرگرمیاں دیکھی گئیں جس میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے ملاقاتیں کیں۔

آج صبح پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں شرکت کرنے پر پولیٹکل افئیرز کمیٹی کی اعلی سطحی میٹنگ کا اجلاس بلایا جس میں بیشتر لیڈران نے ورچیول موڈ کے ذریعے حصہ لیا۔

پی ڈی پی صدر نے اس میٹنگ میں شرکت کرنے پر تذبذب برقرار رکھا چونکہ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ کمیٹی نے پارٹی صدر کو میٹنگ میں شرکت کرنے کے اختیارات دیے اور وہیں اس کا فیصلہ کرے گی-

ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو اس معاملے پر پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ طے پائی گئی میٹنگ میں شرکت کرنے پر مزید گفتگو ہوگی۔

اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے دس سینئر رہنما پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملے-

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرز کی وزیر دفاع سے ملاقات

نیشنل کانفرنس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساغر نے بتایا کہ بدھ کو فاروق عبدللہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت کے متعلق اپنا فیصلہ بتائیں گے-

منگل کو جموں و کشمیر اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری کی قیادت میں اس پیش رفت پر میٹنگ کا انعقاد کر رہی ہے۔ تاہم الطاف بخاری سے قبل ازیں واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے بلائی جانی والے میٹنگ خوش آئند قدم ہے۔

بی جی پی کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس اہم میٹنگ میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد، حد بندی اور ریاستی درجہ ممکنہ بحالی کے متعلق گفتگو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.