ETV Bharat / state

Probe On Shopian incident "ہائی برڈ عسکریت پسند"عمران بشیر گنائی کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے، سیاسی جماعتیں

سیاسی جماعتوں نے ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہلاک کیے گئے مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Political Parties Demand Probe On Shopian incident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 10:24 PM IST

سرینگر: سیاسی جماعتوں نے ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہلاک کیے گئے مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Political Parties Demand Probe On Shopian incident

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے گذشہ روز گرفتار شدہ عمران بشیر گنائی کے شوپیاں کے نوگام علاقے میں ہلاکت کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مسعودی نے کہا ہے کہ اگرچہ عام شہریوں کی ہلاکتیں شدید مذمت کا مطالبہ کرتی ہیں اور اسے کسی بھی بنیاد پر معاف نہیں کیا جا سکتا، لیکن پولیس کی حراست میں ایک کم سن لڑکے ، جسے ایک ہائی برڈ عسکریت پسند قرار دیا گیا تھا، کا قتل شدید تشویش کا باعث ہے اور یہ واقعہ معیاد بند، آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا متقاضی ہے۔Husnain Masoodi on Arrested Hybrid Militant Killed in Shopian

انہوں نے کہا کہ نوجوان عمران کی موت ہونے کے پیچھے جو دلائل پیش کئے جارہے ہیں وہ شکوک و شبہات میں گھرے ہوئے ہیں اور صرف غیر جانبدارانہ انکوائری ہی حقائق سے پردہ اُٹھا سکتی ہے اور تمام شکوک و شبہات کو دور کرسکتی ہے اور ان حالات کو سامنے لاسکتی ہے جن میں اس کی موت واقع ہوئی۔

کمنیسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے سٹیٹ سیکریٹری غلام نبی ملک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ایک قابل مذمت ہے اور انتظامیہ کو اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانی چاہیے تاکہ حقیقت عوام تک پہنچے۔انہوں نے مزید کہا عام تاثر یہی ہے کہ ہلاک شدہ نوجوان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا۔اس سے قبل پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہ پولیس کشمیر میں پنجاب کے طرز کی "کیچ اینڈ کِل"Catch And Kill Policy پالیسی اپنا رہی ہے۔Mehbooba Mufti on Arrested Hybrid Militant Killed in Shopian

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti On Probe on Shopian Incident شوپیاں میں مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے، محبوبہ مفتی

قابل ذکر ہے کہ ضلع شوپیاں کے حرمین گاؤں میں پیر کی رات کو گرینیڈ حملے میں دو غیر مقامی مزدوروں ہلاک ہوئے تھے اور پولیس نے اس ضمن میں ایک مقامی نوجوان عمران بشیر گنائی کو گرفتار کرکے اس کو ہائبرڈ عسکریت قرار دیا۔

پولیس نے آج صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شوپیان میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کیے گئے مبینہ ہائیبرڑ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے نوگام شوپیان علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک کمین گاہ میں موجود عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے عمران بشیر گنای ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمین گاہ/ جائے تصادم سے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.