یہ 'کھیل کارنیول' اپنی نوعیت کا پہلا اسپورٹس میگا ٹورنامنٹ ہے جو سوپور میں ایک ماہ تک جاری رہے گا اور اس کھیل کارنیول کا مقصد جموں و کشمیر میں کھیل کو فروغ دینا ہے۔
اس تعلق سے ڈی آئی جی بارہمولہ محمد سلیمان نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ' اس پروگرام کا اصل مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانو کو کھیل کی سرگرمی میں شامل کرنا اور منشیات جیسے غلط کاموں سے دور رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں:
'نئی نسل کو 22 اکتوبر کی حقیقت سے روبرو کرانا لازمی'
تاہم اس پروگرام کے تعلق سے نوجوانوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ ایسے کھیل سے نوجوانوں کافی فائدہ ہوگا اور لوگ منشیات جیسے غلط کاموں سے بچ سکیں گے۔