ETV Bharat / state

پی ڈی پی کے دو رہنما حراست میں - جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ

گزشتہ برس پانچ اگست کو آئینی دفعات 370 و 35اے کی تنسیخ اور ریاست جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے بعد درجنوں رہنماؤں کو پی ایس اے کے تحت نظربند کیا گیا تھا۔

detained
پی ڈی پی رہنما حراست میں
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 4:51 PM IST

سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ماما سمیت پی ڈی پی کے دو ارکان کو 'حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی اور رشتہ دار پیر منصور حسین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو آئینی دفعات 370 و 35اے کی تنسیخ اور ریاست جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر علاحدگی پسندوں کے علاوہ علاقائی جماعتوں کے درجنوں رہنماؤں کو پی ایس اے کے تحت نظربند رکھا گیا تھا، جن میں سے بیشتر لیڈران کو رہا کیا گیا تھا یا اپنے گھروں میں نظربند رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر میں سردی کے بادشاہ 'چلہ کلان' کی آمد

سرتاج مدنی اور پیر زادہ منصور حسین کو بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند رکھا گیا تھا۔ تاہم رواں برس جون کے مہینے میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین و سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنما سرتاج مدنی اور پیرزادہ منصور کی نظربندی قریب 10 ماہ بعد ختم کردی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کے دونوں رہنماؤں کو پیر کے دوپہر اننت ناگ پولیس نےگرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.