ETV Bharat / state

Shabir Shahs Daughter پولیس نے علیحدگی پسند لیڈر کی دختر کے الزام کو مسترد کردیا - شبیر شاہ کی دختر سحر شبیر

جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ایک تلاشی آپریشن کے دوران محروس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کے اہل خانہ کی طرف سے ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

police-denies-ransacking-shabir-shahs-home
پولیس نے علیحدگی پسند لیڈر کی دختر کے الزام کو مسترد کردیا
author img

By

Published : May 18, 2023, 10:23 PM IST

Updated : May 18, 2023, 10:28 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے محروس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی دختر سحر شبیر شاہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر تلاشی کے دوران اہل خانہ کی طرف سے ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

sehar shabir shah tweet
sehar shabir shah tweet

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے صنعت نگر علاقے میں عسکریت پسندوں کے موجودگی کے متعلق اطلاع کے بعد اس علاقے میں بیس رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی جس میں شبیر شاہ کا بھی گھر شامل ہے۔پولیس نے کہا کہ مذکورہ خاتون یعنی سحر شبیر شاہ نے اس تلاشی کو جی ٹوئنٹی سے منسلک کیا ہے اور سکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزام لگائے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس تلاشی کے دوران تمام ایس او پیز پر عمل کیا ہے۔

پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹویٹ پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ بھی اس تلاشی کارروائی کو جی ٹوئنٹی سے منسلک کر رہی ہیں جبکہ مذکورہ وزیر اعلیٰ کو اس تلاشی کے متعلق جانکاری تھی۔

mehbooba tweet
mehbooba tweet

قابل غور ہے کہ شبیر شاہ کی دختر نے کہا ہے کہ گزشتہ شام جی ٹوئنٹی سے قبل پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے ان کے گھر کا محاصرہ کرکے تلاشی لی تھی جس دوران سکیورٹی فورسز نے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور گھر کے اندر سامان کا تہس نہس کر دیا۔انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیوز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ""اگر یہ G20 کی وجہ سے تھا تو یہ آج ہمیں ہراساں کرنے کی اعلی ترین سطح ہے"

مزید پڑھیں: Shabir Shah Daughter writes to DG Prisons تہاڑ جیل میں شبیر شاہ کی سلامتی کے بارے میں خدشات، سحر شبیر شاہ

واضح رہے کہ سرینگر میں 22 اور 25 مئی کے مابین بین الاقوامی سطح کا جی ٹوئینٹی "ٹورزم ورکنگ گروپ" کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں دو سو سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکیہ، برطانیہ ہے۔ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔ اس اجلاس کو محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سرینگر میں بالخصوص اور وادی میں بالعموم سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

Last Updated : May 18, 2023, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.