ETV Bharat / state

لوگوں کو دھمکی دینے والے ایک گروپ کے 5 افراد گرفتار

انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق گروپ کے سرغنہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گروپ سماجی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران اور صحافیوں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔'

IG Kashmir
آئی جی کشمیر
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 8:49 PM IST

Updated : Jul 17, 2021, 9:04 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز سماجی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے ایک گروپ کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گروپ کے سرغنہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گروپ 'کشمیر فائٹ ڈاٹ کام' کے نام سے ایک ویب پورٹل چلا رہا تھا اور سماجی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران اور صحافیوں کو دھمکیاں دے رہا تھا'۔

انہوں نے مزید بتایا 'آج جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ایک آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران سیل فون، ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز اور کمپیوٹنگ کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔'

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جگہ پر 32 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، دو لیپ ٹاپ، چار ہارڑ ڈرائیورز، سات عدد میموری کارڈ اور ایک انٹرنیٹ ڈونگل بھی پولیس نے برآمد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Handicraft Exhibition: کشمیر ہاٹ میں دستکاری میلہ کا اہتمام

پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت سنت نگر سے تعلق رکھنے والے نازش یسرب رحمانی اور تابش اکبر رحمانی، راج باغ سے تعلق رکھنے والے صوفی محمد اکبر، حضرت بل سے تعلق رکھنے والے پیرزادہ راقف مخدومی اور پونچھ سے جاوید خالد شامل ہیں۔

آئی جی پی کشمیر نے بازیاب شدہ آلات سے حاصل کردہ مواد کے تجزیے کے بعد صحافی شجاعت بخاری، ایڈوکیٹ بابر قادری اور تاجر ستپال نشانال کے قتل کے پیچھے کا منصوبہ بھی جلد سامنے لانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Last Updated : Jul 17, 2021, 9:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.