کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری Kashmir Chamber of Commerce and Industry (کے سی سی آئی) کے صدر شیخ عاشق، معروف ہوٹلائر مشتاق چایہ، گاڑیوں کے کاروباری بلدیو سنگھ، سمیر وانی اور شوکت چودھری نے وزیر اعظم مودی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق حسین نے اس ضمن میں آج سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس ملاقات کی تفصیل فراہم کی۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران تاجروں نے گلمرگ، پہلگام میں ہوٹل مالکان کو روشنی زمین پر لیز کی بحالی کے متعلق وزیر اعظم کی مداخلت کی گزارش کی گئی۔ اس کے علاوہ بنک قرضوں کا مسئلے سے بھی واقف کروایا گیا اور جموں و کشمیر میں قالین تجارت کے فروغ کے لئے کارپٹ ولیج کے قیام کے متعلق وزیر اعظم سے درخواست کی گئی۔