ETV Bharat / state

کھیل سرگرمیاں شروع ہونے کے انتظار میں کھلاڑی

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 11:02 PM IST

جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تعلیم اور تجارت جیسی سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں تو انتظامیہ کو کھیل کی سرگرمیاں بھی جلد ہی شروع کرنا چاہیے۔

کھیل سرگرمیاں شروع ہونے کے انتظار میں کھلاڑی
کھیل سرگرمیاں شروع ہونے کے انتظار میں کھلاڑی

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں تجارتی، تعلیمی اور کھیل سرگرمیاں بند کر دی گئی تھیں۔ اب انہیں مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے اس فیصلے سے تاجر اور عوام میں خوشی دیکھی جا رہی ہے وہیں وادی کے کھلاڑی اب بھی اپنے گھروں میں خود کو محدود رکھنے کے لئے مجبور ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرینگر سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کھلاڈی ادیب وانی کا کہنا ہے کہ 'عالمی وبا کے باوجود جب بازار اور تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں تو ہماری پروفیشنل پریکٹس کے لئے انتظامیہ کوئی اقدام کیوں نہیں کر رہی ہے۔؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم اس وقت اپنے گھروں میں مشقت کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنی جسمانی تندرستی برقرار رکھ سکیں لیک میچ کو جیتنے کے لئے یہ کافی نہیں ہے۔ ہمیں صفی تربیت اور پریکٹس کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ جو صرف میدان میں تمام سہولتوں سے ہی ممکن ہے۔ ہر کسی کے گھر میں تمام سہولیات میسر نہیں ہیں۔ اس لئے میں انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہماری مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جلد کوئی حتمی فیصلہ لیں۔

جموں و کشمیر رگبی ٹیم کی کھلاڑی مہوش رشید کے خیالات ادیب سے مختلف نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ عالمی وبا سے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں اور زندگی رک سی گئی ہے، لیکن اب دھیرے دھیرے سب کچھ معمول پر آ رہا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ وادی کے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی سوچے۔ کافی عرصے سے ہماری پریکٹس متاثر ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ہمیں بنیادی سہولتیں فرہم کرے تاکی ہم دوبارہ سے کسی بھی مقابلے میں جموں و کشمیر اور بھارت کا نام روشن کر سکیں۔'

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل سے رابطہ کیا تو ان کا دعوا تھا کہ وادی میں کھیل سرگرمیا رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہیں۔ جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 'اسی ہفتے ہمارے سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے وادی کے تمام میدانوں کا دورہ کیا اور وہاں مجود سہولیتوں کا جایزہ بھی لیا۔- آج وہ لیفٹینینٹ گورنر منوج سنا کے ہمراہ اننت ناگ جا رہے ہیں۔ وہاں ایک زنانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتا ہے۔ آپ مان لیجیے کی سرگرمیا دورہ سے شرو ہو چکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'آئندہ کل بھی سرینگر کے فٹ بال میدان میں ایک ٹورنامنٹ کا آگاز ہونا ہے۔ آج شام کو انتظامیہ کی ایک میٹنگ بھی ہے جس میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ لیا جانا ہے۔ جس کے بعد ہی محکمہ کھلاڑیوں کے لئے ہدایتیں جاری کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.