بتا دیں کہ دو دنوں سے خراب موسم کی وجہ سے یہ کھیلیں منقعد نہیں ہو پائے تھے۔
برف پوش گلمرگ میں کھیلے گئے سنو بورڈ اور اسکنگ مقابلوں میں جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان انتظامات کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے کافی مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیل منعقد کرانے سے نہ صرف وادی میں سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحت کو مزید فائدہ ہوگا۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والی فائقہ نامی ایک کھلاڑی گزشتہ دس برس سے اسکنگ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی خوش ہیں کہ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
زبیر احمد لون نامی ایک کھلاڑی نے کہا کہ گرچہ کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل کے انعقاد کی وجہ سے یہاں کے سرمائی کھیلوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا لیکن یہاں انفراسٹکچر میں کمی ہونے کہ بدولت سے یہاں کے نوجوان آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں۔ نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن اس ٹیلینٹ کو سامنے لانے کے لیے انتظامیہ کو مزید اقدامات اٹھانے چاہیے۔
قاضی حسین نامی اور کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنی کھیل کو بہترین بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ لیکن یہ کھیل کا سامان بہت مہنگا ہے۔ ہر کوئی اس اچھا سنو بورڈ یہ ریسنگ کے لیے تیار کیا گیا بورڈ نہیں خرید سکتا، انتظامیہ کو اس بارے میں سوچنا چاہیے'۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گمیز کا انعقاد کیا گیا ہے اور 7 مارچ کو کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ان سرمائی کھیلوں کا افتتاح کیا۔
کھیلوں سے متعلق ان پانچ روزہ مقابلوں میں تقریباً 900 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ساتھ اشتراک میں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ذریعہ ان کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔