ETV Bharat / state

پیلٹ کے استعمال پر پابندی سے متعلق عرضی مسترد

جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ نے کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے سے متعلق مفاد عامہ میں دائر کی گئی ایک عرضی کو مسترد کر دیا۔

پیلٹ کے استعمال پر پابندی سے متعلق عرضی مسترد
پیلٹ کے استعمال پر پابندی سے متعلق عرضی مسترد
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 3:33 PM IST

کشمیری وکلاء کی جانب سے سے دائر کی گئی عرضی میں کشمیر میں عوامی احتجاج کو قابو کرنے کے دوران حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پانبدی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2016میں عسکریت پسند برھان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے طول و عرض میں عوامی احتجاج پر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں نوجوان بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔

جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس دھیرج کمار کی جانب سے خارج کی گئی اس عرضی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’’(پیلٹ کی وجہ سے) زخمی ہوئے افراد کو ایکس گریشیا کے تحت حکومت نے معاوضہ فراہم کیا ہے۔‘‘

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سنہ 2016میں پیلٹ گن کو ’’انسانی جانوں کے زیاں کا سبب‘‘ قرار دیتے ہوئے اسکے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.