ETV Bharat / state

Muzaffar Baig: پیپلز کانفرنس کی مظفر بیگ سے اظہار لاتعلقی - جموں و کشمیر

سجاد لون مارچ میں مظفر حسین بیگ کی رہائش گاہ پر گئے تھے اور مظفر بیگ کی پارٹی میں شامل ہونے کو "گھر واپسی" کہا تھا۔ سجاد لون نے کہا تھا کہ مظفر بیگ نے سیاسی سفر پیپلز کانفرنس سے ہی شروع کیا تھا اور انکی گھر واپسی ہوئی ہے۔

پیپلز کانفرنس کی مظفر بیگ سے اظہار لاتعلقی

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 7:29 PM IST

پیپلز کانفرنس نے کہا کہ سابق نائب وزیر اعلٰیٰ اور سینئر سیاسی لیڈر مظفر حسین بیگ (Muzaffar Hussain Baig) کبھی بھی پیپلز کانفرنس (Peoples Conference) میں شامل نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی پارٹی کے رکن تھے۔

پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری عمران انصاری (Imran Ansari) نے بیان میں کہا کہ اگرچہ مارچ میں سجاد لون، بیگ کی رہائش گاہ پر گئے تھے تاہم اس دوران سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سجاد لون مارچ میں مظفر حسین بیگ کی رہائش گاہ پر گئے تھے اور مظفر بیگ کی پارٹی میں شامل ہونے کو "گھر واپسی" کہا تھا۔ سجاد لون نے کہا تھا کہ مظفر بیگ نے سیاسی سفر پیپلز کانفرنس سے ہی شروع کیا تھا اور انکی گھر واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر بیگ سے رشتے مزید مضبوط ہوئے: سجاد غنی لون

یاد رہے کہ پیپلز کانفرنس نے بیگ کی اہلیہ صفینہ کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن بننے میں مدد کی جس کے بعد انصاری کے بقول مظفر بیگ نے پی سی کی طرف سے صفینہ بیگ کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پیپلز کانفرنس اور مظفر بیگ کے مابین وزیر اعظم نریند مودی کی آل پارٹی اجلاس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

اس اہم اجلاس کے بعد مظفر بیگ نے نمائندوں کو بتایا تھا کہ دفعہ 370 پر کسی بھی سیاسی لیڈر نے بات نہیں کی اور انکا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اسلئے اس پر بات کرنا توہین عدالت ہے۔

عمران انصاری نے کہا مظفر بیگ اور سجاد لون آل پارٹی اجلاس میں مشترکہ طور ایک ہی گاڑی میں گئے تھے کیونکہ بیگ نے سجاد کے ساتھ میٹنگ میں جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عمران انصاری نے کہا کہ بیگ صاحب نے خود یہ واضح کردیا ہے کہ وہ کسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے۔

قابل ذکر ہے کہ مظفر بیگ پی ڈی پی کے بانی ممبران رہ چکے ہیں لیکن ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران انہوں نے پی ڈی پی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وہ کانگرس اور پی ڈی پی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.