ETV Bharat / state

Pheran Day In Kashmir سرینگر میں پھیرن ڈے منایا گیا - کشمیری روایتی لباس پھیرن

سرینگر کے تاریخی لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے بدھ کو سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے روز کئی لوگوں، سماجی کارکن اور خواتین نے روایتی پھیرن پہن کر انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا ۔ بتادیں کہ پھیرن کشمیر کا روایتی لباس ہے جو سردیوں میں پہنا جاتا ہے۔ Pheran Day In Kashmir

people-celebrate-pheran-day-at-ghanta-ghar-in-srinagar
سرینگر میں پھیرن ڈے منایا گیا
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 11:05 PM IST

سرینگر کے تاریخی لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے بدھ کو سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے روز انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا گیا۔International Pheran Day In Srinagar
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے کئی لوگوں، سماجی کارکن اور خواتین نے روایتی پھیرن پہن کر جمع ہوئے اور انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا۔ان لوگوں میں نہ صرف کشمیری بلکہ بیرون وادی کے لوگ بھی شامل تھے۔ Pheran Day In Kashmir

سرینگر میں پھیرن ڈے منایا گیا
اس موقع پر سماجی کارکنان نے بتایا کہ پھیرن کی صدیوں پرانی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پھیرن کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے مجھے نہیں لگتا ہے کسی کی اتنی قدیم تاریخ ہوگی۔Kashmiri Traditional Dress Pheran

اس دوران پھرن کی اہیمت اجاگر کرتے ہوے ناصر علی خان نے کہا کہ پھرن پہن کر وہ اپنی میراث کو زندہ رکھنا چاہتے ہے، تاکہ آنے والی نسل پھرن کی اہمیت سمجھے۔

وہیں ایک غیر مقامی سیاح نے اس موقعہ پر میڈیا کو بتایا کہ میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یہاں آکر پھیرن ڈے میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ آج چلہ کلان کا پہلا دن ہے میں ملک کے سیاحوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آکر چلہ کلان سے لطف اندوز ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:Fashion Show In Srinagar انٹرنیشنل پھیرن ڈے پر سرینگر میں فیشن شو

بتادیں کہ پھیرن کشمیر کا روایتی لباس ہے جو سردیوں میں پہنا جاتا ہے اور زمانے کی ترقی اور گرمی کے لئے جدید ترین ملبوسات کی دستیابی کے باوجود بھی اس کا رواج برابر جاری ہے۔

کشمیر میں سردیاں شروع ہوتے ہی پھیرن شہر و گام میں نمودار ہوجاتا ہے ہر خاص و عام کو سردیوں سے بچنے کے لئے اسی کو زیب و تن کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.