مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے بڈشاہ نگر نٹی پورہ پراٸیمری ہیلتھ سنٹر میں کووڈ ویکسین دستیاب نہ ہونے کے خلاف لوگوں کا سراپا احتجاج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کی طرف سے یکم مٸی سے 18 سے 45 سال عمر تک افراد کو ویکیسن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
جسکے مناسبت سے آج بڈشاہ نگر نٹی پورہ پراٸیمری ہیلتھ سنٹر میں لوگ ویکسین لگانے کے غرض سے جمع ہوئے تھے کہ لوگوں نے مزکورہ سنٹر انتظامیہ پہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کل دن سے ہمیں یہی کہا جارہا ہے کہ آپ لوگ اپنا آدھار کارڈ جمع کروادیں ۔
مگر یہاں ایک بھی ویکسین موجود نہیں ہے جبکہ اس دوران کئی افراد نے مزکورہ عملے پہ الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو بلا کر انہیں ویکسین لگایا جبکہ ہمیں ابھی بھی یہی کہاجارہا ہے کہ مزکورہ سنٹر میں ویکسین دستیاب نہیں ہے جوسرا سر نا انصافی ہے