ETV Bharat / state

شاہراہ بند ہونے سے وادی میں منافع خوری عروج پر - سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

جموں و سرینگر قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے منڈیوں میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسٹاک موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں منافع خور غیر قانونی طریقے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

people are worried about profiteering and stock in parampura mandi of srinagar
سرینگر: پارمپورہ منڈی میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:07 PM IST

Updated : Jan 15, 2021, 6:58 AM IST

کشمیر میں گزشتہ ہفتے ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے جموں و سرینگر قومی شاہراہ بند ہے۔ شاہراہ بند ہونے کا سب سے زیادہ اثر وادی کے بازاروں پر پڑرہا ہے۔ منڈیوں میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں اضافہ ہورہا ہے۔

منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے، قیمتوں میں اضافہ سے پریشان عوام میں انتظامیہ کے خلاف ناراضگی صاف طور سے ظاہر ہورہی ہے۔

سرینگر: پارمپورہ منڈی میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے عوام پریشان

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا ہوا ہے، جبکہ انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کر رہی ہے۔

قومی شاہراہ کے بند ہونے سے وادی کی سب سے بڑی پارمپورہ منڈی بھی خالی ہوچکی ہے، اور جو کچھ مال بچا ہے اس کی قیمت کافی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی کافی زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، وہیں شاہراہ پر مالبردار گاڑیوں کے کئی دنوں تک رکے رہنے کی وجہ سے بھی کافی نقصان ہوتا ہے۔

پارمپورہ منڈی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری شاہد چودھری کے مطابق منڈی میں سبزیوں کا اسٹاک موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں منافع خور لوگ غیر قانونی طریقے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جس کو روکنے کا کام حکومت کا ہے۔

وہیں قومی شاہراہ پر مالبردار گاڑیوں کے کئی کئی دنوں تک رکے رہنے سے بھی مال خراب ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ایک دن میں لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

تجار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و سرینگر شاہراہ کو بحال کرے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'سری نگر میں آڈ - ایون فارمولہ نافذ ہوسکتا ہے'

Last Updated : Jan 15, 2021, 6:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.