ETV Bharat / state

نئے کشمیر کے امن و امان میں عوام کا اہم کردار، آئی جی، سی آر پی ایف - نئے کشمیر کے امن و امان

آئی جی، سی آر پی ایف، نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت سرینگر میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

yadav
yadav
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 3:50 PM IST

آئی جی، سی آر پی ایف، سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں عوام کا اہم کردار رہا ہے۔ بالخصوص نئے کشمیر کی بنیاد ڈالنے میں نوجوانوں کا رول کافی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل (سرینگر سیکٹر) اجے کمار یادو نے منگل کو سرینگر میں فٹ بال کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اجے کمار یادو نے سرینگر میں نوجوانوں کے لئے فٹ بال لیگ کا افتتاح کیا۔

یادو نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور گزشتہ پانچ برسوں سے امن و امان قائم رکھنے اور نئے کشمیر کی بنیاد ڈالنے میں عوام اور نوجوانوں کا بالخصوص اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف، کشمیر میں ہر چیلنج کے لئے تیار ہے، وہ چاہے عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی ہو یا الیکشن یا امن و امان کی کوئی بھی صورحال۔

اجے کمار یادو نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت عوام سے رابطہ رکھنے کے مقصد سے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا اور اس کے بعد آج فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سرگرمیوں کو منعقد کرنے کا اصل مقصد کشمیر کے نوجوانوں کو اچھی سمت کی طرف لانا، اور ان کو غلط کاموں سے دور رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے افتتاح کیے گئے فٹ بال ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں شہر خاص سے چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے ملک کی مختلف ریاستی ٹیموں میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ADG CRPF on Militancy in Kashmir پاکستان اور عسکریت پسندوں کے دن اب کشمیر میں ختم ہوچکے ہے،اے ڈی جی سی آر پی ایف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.