ETV Bharat / state

PDP NC Rift پی ڈی پی کا وجود ختم ہوا ہوتا اگر این سی سہارا نہ دیتی، تنویر صادق - پی ڈی پی اور این سی کے پیچ لفظی جنگ

این سی کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دس افراد پر مشتمل پارٹی کو نیشنل کانفرس نے نہ صرف سہارا دیا بلکہ زندہ رہنے کے لیے آکسیجن بھی فراہم کیا۔

pdp-would-have-ceased-to-exist-if-nc-did-not-support-nc-leader-tanveer-sadiq
پی ڈی پی کا وجود ختم ہوا ہوتا اگر این سی سہارا نہ دیتی، تنویر صادق
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 8:19 PM IST

پی ڈی پی کا وجود ختم ہوا ہوتا اگر این سی سہارا نہ دیتی، تنویر صادق

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صبر کا پی ڈی پی امتحان نہ لیں، ہمارے پاس بھی پی ڈی پی کا کالا چیٹا ہے،بولنے کے لئے تو بہت کچھ ہے لیکن نیشنل کانفرنس ایک ذمہ دار پارٹی ہونے کے ناطے اس نازک وقت پر پی ڈی پی کی طرح غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے پرہیز کر رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
پی ڈی پی کے یوم تاسیس کے موقعے پر نیشنل کانفرنس کے خلاف پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحیدالرحمان پرہ کے دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے کہا کہ یہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ ایک جانب جہاں 2 اگست سے سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی عرضی پر شنوائی ہونے جارہی ہے تو دوسری جانب پی ڈی پی کی جانب این سی کے خلاف غلط بیانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی جانب سے جہاں متواتر اس طرح کے بیانات سامنے آرہے،جو اس بات کی اشارے کررہے ہیں کہ پی ڈی پی کے اندر پھر سے کوئی لاوا پک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اسی طرح کا بیان دیا اور اس کے بعد ان کے یوتھ لیڈر کی جانب سے ایسا بے توکا اور شرمناک بیان آیا، ایسے میں یہ عیاں ہوجاتا ہے کچھ تو پس پردہ ہے۔

انہوں نے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دس افراد پر مشتمل پارٹی کو نیشنل کانفرس نے نہ صرف سہارا دیا بلکہ زندہ رہنے کے لیے آکسیجن بھی فراہم کیا۔ بدقسمتی سے آج وہیں پارٹی این سی کے خلاف ایک سوچی سمجی سازش کے تحت غیر ذمہ دارانہ اور حقیقیت سے بعید بیان دیتی ہے۔

بات چیت کے دوران تنویر صادق نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر پی ڈی پی اپنے اس طرز عمل میں تبدیلی نہیں لائی گی تو این سی بھی پی ڈی پی کا پیٹارا لوگوں کے سامنے کھولے گی ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پی ڈی پی کی صدر جو کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ کیا وہ یہ بھول گئی کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ پی ڈی پی نے کیا ۔کیا وہ یہ بھی بھول گئی کہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ڈی پی ہی ہے۔ پی ڈی پی وہی پارٹی ہے جس نے اپنی کرسی اور اقتدار کی خاطر بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔کہنے تو بہت کچھ ہے لیکن وقت بر محل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے پی ڈی پی کی صدر اور پارٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خاموش رہے، ورنہ این سی کے پاس بہت کچھ آپ کے خلاف کہنے کو ہے۔انہوں نے کہا یہ وقر آپسی رسہ کشی کا نہیں ہے بلکہ ایک جٹ ہوکر جموں وکشمیر کے لوگوں کے احساس و جذبات اجاگر کرنے کا ہے۔
واضح رہے پیر کو پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحیدالرحمان پرہ نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقعے پر سرینگر میں منعقد کیے گئے ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران نشینل کانفرنس کے خلاف بیان دیا اور جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار این سی کو ٹھہراتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.