ETV Bharat / state

PDP on Banning Studies in Pakistan: 'یو جی سی اپنے حالیہ آرڈر پر نظر ثانی کرے'

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 3:48 PM IST

حال ہی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ہندوستانی طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان نہ جائیں۔ وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما رؤف بھٹ نے اس فیصلے پر یو جی سی اور اے آئی سی ٹی کو اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی تاکہ طلبہ کا مستقبل خراب نہ ہو۔ PDP on Banning Studies in Pakistan

pdp-urge-ugc-to-review-order-of-banning-studies-in-pakistan
یو جی سی اپنے حالیہ آرڈر پر نظر ثانی کریں

سرینگر: حال ہی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان دونوں اداروں نے بھارتی اور دیگر ممالک میں مقیم طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان نہ جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو وہاں کی ڈگری کی بنیاد پر بھارت میں اعلی تعلیمی اداروں یا دیگر اداروں میں کوئی ملازمت یا داخلہ نہیں دی جائے گی۔ UGC on Banning Studies in Pakistan

ایسے میں اس حکمنامے کے تناظر میں پی ڈی پی کی جانب سے درعمل سامنے آیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما رؤف بٹ کہتے ہیں کہ اس حکمنامے پر نظر ثانی ہونی چاہیے کیونکہ جب طلبہ کسی بھی ملک میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے جاتے ہیں، وہ نہ صرف وہاں سے ڈگریاں حاصل کرتے ہیں بلکہ اس سے ممالک کے درمیان آپسی میل جول بھی بڑھ جاتا ہے اور امن و امان قائم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔PDP on Banning Studies in Pakistan

انہوں نے کہا کہ تعلیم، فن، ادب اور کھیل کود سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے، کیونکہ ایسے چیزوں کو بانٹنے سے ممالک کے درمیان آپسی دوریاں اور نفرت مٹ جاتی ہیں اور ممالک ایک دوسرے کے قریب تر آجاتے ہیں۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ ملک کی قیادت اس فیصلہ پر از سر نو غور کرے۔

پی ڈی پی رہنما روف بٹ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان انجیئرنگ اور میڈیکل طلبہ کی پڑھائے کو جاری رکھنے کے لیے ملک کے کالجوں میں انتظامات کریں جو طلبہ جنگ زدہ یوکرین اور روس سے ملک واپس لوٹے ہیں، کیونکہ پیسے کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ یو جی سی اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایک بیان میں یہ بات صاف کی کہ جو بھارتی شہریت حاصل کرنے والے بے گھر افراد کے بچے پاکستان میں حاصل کی گئی تعلیم کی بنیاد پر ہندوستان میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے انہیں اس کے لیے مرکزی وزارت داخلہ سے سکیورٹی سے متعلق منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.