سنہ 2013 میں آج ہی کے دن دہلی کے تہاڑ جیل میں پارلیمنٹ حملے میں ملوث افضل گُرو کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ جس کے بعد وادی خاص طور پر اُن کے آبائی علاقہ ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
افضل گرو کی پھانسی کو آٹھ برس ہو چکے ہیں جس کے پیش نظر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے دو روز قبل سماجی رابطہ گاہ کے ذریعے عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی، تاہم روایت کے برعکس زمینی سطح پر ہڑتال کا زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔
سرینگر کے قلب لال چوک اور گرد و نواحی علاقوں میں دکانیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا تاہم نجی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی۔
مزید پڑھیں؛ غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے
ہڑتال کے سبب لال چوک اور ملحقہ علاقوں سمیت پائین شہر میں بھی بیشتر دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔
قابل ذکر ہے دفعہ 370 کے خاتمے سے قبل وادی میں فروری مہینے کی 9 تاریخ کو ہڑتال کا خاصہ اثر دیکھا جاتا تھا۔