ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں جزوی لاک ڈاؤن پر عمل آوری شروع - جزوی لاک ڈائون

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

کشمیر: جزوی لاک ڈاؤن کو سختی سے عملایا جا رہا ہے

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 4:46 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ہو رہے مسلسل اضافے کے پیش نظر عائد کردہ محدود پیمانے کی پابندیوں کے بعد حکومت کی جانب سے دکانداروں کے لئے ایک ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔

کشمیر: جزوی لاک ڈاؤن کو سختی سے عملایا جا رہا ہے

ٹائم ٹیبل کے تحت ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعہ کو کپڑے اور ریڈیمیڈ، بوٹیکس، درزیوں کی دکانیں، حجام، کاسمیٹک، بیوٹی پارلرس، جم، زیورات، ہارڈوئیر، سیمنٹ، تعمیراتی سامان کے اسٹور، موبائل فون اور الیکٹرانک سامان کی دکانیں وغیرہ کھلی رہا کریں گی جبکہ نظام الاوقات کے تحت دیگر دکانیں ہفتے کے باقی تین دن یعنی منگل، جمعرات اور سنیچر کے روز کھلی رہیں گی جس میں مٹھائیوں کی دکانیں، برتن، کھلونوں، جوتوں چپل اور اسٹیشنری کی دکانوں کے علاوہ آٹو موبائل شو رومز وغیرہ شامل ہیں۔

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دکانداروں کو 50فیصد دکانیں کھلی رکھنے کا پابند بنایا جا رہا ہے جبکہ مسافر گاڑیوں میں بھی 50 فیصد سواریوں کے ساتھ ہی سفر کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.