سرینگر: کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے ارکان پارلیمان نے لال چوک میں گھنٹہ کا دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر ممبران پارلیمان نے کہا کہ واقعی میں کشمیر کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے ممبران پارلیمان کے ایک وفد نے لالچوک کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر جونپور اتر پردیش کے ممبر پارلیمنٹ شیام سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کئی مرتبہ کشمیر کے دورے پر آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ملنا جلنا ہوتا رہتا ہے اور یہ کہ یہاں کے لوگ سیدھے سادھے اور بھائی چارے میں یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو بھائی چارے اور امن و چین کے ساتھ رہنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات واقعی میں بہتر ہوئے ہیں اور یہ لوگوں کے چہروں پر عیاں ہے۔
- JK Delegation Meets ECI ’ہم جموں و کشمیر میں عوامی حکومت چاہتے ہیں‘: فاروق عبداللہ
- Assembly Elections in J&K بی جے پی الیکشن کیلئے تیار، اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر، ڈاکٹر جتندر سنگھ
راجیہ سبھا ایم پی ارنا نے بتایا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ واقعی کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور مودی جی کی قیادت میں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی میٹنگ بھی ہوئی یہاں کے لوگ موجودہ نظام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
(یو این آئی)