ETV Bharat / state

پارلیمانی وفد اگلے ہفتے سرینگر پہنچے گا - ای ٹی وی بھارت

پارلیمانی وفد ایس کے آئی سی سی سرینگر میں "ریئل ہیرو ایوارڈ " نام سے منعقد کی جانی والی ایک تقریب میں جموں و کشمیر کی سول اور پولیس انتظامیہ میں اپنی بہترین خدمات انجام دینے والے اعلیٰ افسران کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازے گے۔

پارلیمانی وفد اگلے ہفتے سرینگر ہوگا وارد

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 12:26 PM IST

پارلیمان کا ایک وفد اگلے ہفتے کشمیر کے دیگر خطوں کا دورہ کرنے کے بعد مارچ 21 تاریخ کو سرینگر پہنچ رہا ہے۔ یہ وفد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر خاص طور سے کشمیر وادی کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے گا جبکہ یہ وفد ختلف وفود سے بھی ملاقات کرے گا، جن میں سیاسی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر وفود بھی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دورے پر آنے والے ممبرانِ پارلیمنٹ کا عام لوگوں سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔

اپنے دورے کے دوران پارلیمانی وفد ایس کے آئی سی سی سرینگر میں "ریئل ہیرو ایوارڈ " نام سے منعقد کی جانی والی ایک تقریب میں جموں و کشمیر کی سول اور پولیس انتظامیہ میں اپنی بہترین خدمات انجام دینے والے اعلیٰ افسران کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازے گے۔

ذرائع کے مطابق اعزاز پانے والے افراد کی فہرست میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری اور پولیس انتظامیہ میں کھٹوعہ کے سینئر سپر انٹنڈنٹ شلندر مشرا کے نام قابل ذکر ہیں۔ وہیں، تعلیم کے شعبے میں اپنی عمدہ خدمات انجام دینے والے افراد میں ڈین اینڈ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لا اسکول یونیورسٹی آف کشمیر کے ڈاکٹر محمد ایوب ڈار کو بھی ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔

دوسری جانب صحت شعبے میں بھی اپنی بہترین کارکردگی انجام دینے والوں کے ساتھ ساتھ ان صف اول کے طبی اور نیم عملے کے افسران اور عملے کو ایوارڈ تقریب میں حوصلہ افزائی کی جائے گی جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنی بے لوث طبی خدمات دے کر لوگوں کی خدمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.