وادی کے لوگ بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں، لوگ عام ضرورت کی چیزوں کے ساتھ ساتھ پیڑول کا بھی ذخیرہ کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں وادی کے اکثر پٹرول پمپس پر زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے آج ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں وادی کشمیر میں موجود امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات ہیں کہ یاترا کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایڈوئزری ریاستی محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کابرا کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ اس کو 'سکیورٹی ایڈوائری' کا نام دیا گیا ہے جبکہ ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ یہ جموں و کشمیر ابتظامیہ کے حکم سے جاری کی گئی ہے۔